بعض تقریبات میں طبلے، سارنگیاں اور فحش قسم کے گانے گائے جاتے ہیں۔ ایسی تقریبات میں شرکت کا کیا حکم ہے؟
ایسے گانے گانا یا سننا اور طبلے سارنگیاں بجانا حرام ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو بے ہودہ باتیں خریدتے ہیں۔"
اس آیت میں " لَهْوَ الْحَدِيثِ " کی تفسیر گانے بجانے اور آلات طرب طبلے سارنگیاں وغیرہ ہیں۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
"اللہ تعالیٰ کی قسم اس آیت میں لَهْوَ الْحَدِيثِ سے مراد گانا بجانا ہے۔" (تفسیر طبری)
معلوم ہوا کہ گانا بجانا، آلات طرب وغیرہ گمراہی کے آلات ہیں اور ایسی تقریبات جہاں ان کا استعمال ہوتا ہے ان میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب