السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا جس طرح محمد صلی الله علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہتے ہیں اس طرح ہر نبی کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہنا جائز ہے جبکہ مسلم شریف میں حدیث ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ اور دیگر نبیوں کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہا ہے کیا ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں یا ہر امتی کے لیے ایسا کہنا جائز ہے ؟ محمود احمد ضلع شیخوپورہ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام صلی الله علیہ وسلم کے ناموں سے ہر ایک نام کے ساتھ ہر امتی اورغیر امتی صلی الله علیہ وسلم کہہ سکتا ہے چنانچہ صحیح مسلم کی حدیث محولہ بالا میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے عیسیٰ بن مریم صلی الله علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہا ہے اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ہر ایک کے لیے اسوئہ حسنہ ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ}1 [اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پائو] ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائلجلد 01 ص 487محدث فتویٰ |