السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ۱) صلی اللہ علیہ وسلم درود نبی صلی الله علیہ وسلم کے سامنے پڑھا گیا یا آپ نے پڑھنے کا حکم دیا ؟ (۲) علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں ؟ ابو عبدالقدوس ضلع شیخوپورہ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! (۱) صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسیٰ بن مریم میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا بذات خود لفظ ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘پڑھنا مذکور ہے ملاحظہ فرما لیں ۔ تمام کتب حدیث اس پر دال ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی زندگی میں بھی ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کہا اور پڑھا کرتے تھے تقریری حدیث بننے کے لیے اتنی چیز ہی کافی ہے ۔ (۲) اس کا مجھے علم نہیں کہ یہ لفظ کہیں آئے ہیں یا نہیں ؟ ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائلجلد 01 ص 485محدث فتویٰ |