سکیا سید اور آل رسول کو صدقہ و زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ (عبیداللہ طاہر۔ فاروق، سرگودھا)
زکوٰۃ و صدقات کے اصل حق دار آٹھ ہیں جن کا ذکر سورۃ توبہ کی آیت نمبر 60 میں موجود ہے اور ان میں سید اور آل رسول نہیں ہیں کیونکہ ان کے لیے زکوٰۃ کا مال حلال نہیں ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے
صدقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال نہیں۔ (صحیح مسلم)
لہذا جو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کا ہے خواہ مرد ہو یا عورت، اس کے لیے صدقہ و زکوٰۃ حلال نہیں۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب