سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(681) ’ﷺ‘آپ کے سامنے پڑھاگیا یاحکم دیا..؟

  • 2139
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1274

سوال

(681) ’ﷺ‘آپ کے سامنے پڑھاگیا یاحکم دیا..؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1)  صلی اللہ علیہ وسلم درود نبیﷺ کے سامنے پڑھا گیا یا آپ نے پڑھنے کا حکم دیا ؟

(2) علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(1)  صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسیٰ بن مریم میں رسول اللہ ﷺ کا بذات خود لفظ ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘

پڑھنا مذکور ہے ملاحظہ فرما لیں۔ تمام کتب حدیث اس پر دال ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کی زندگی میں بھی ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کہا اور پڑھا کرتے تھے تقریری حدیث بننے کے لیے اتنی چیز ہی کافی ہے۔

(2) اس کا مجھے علم نہیں کہ یہ لفظ کہیں آئے ہیں یا نہیں ؟

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

ذکر ودعا کے مسائل ج1ص 485

محدث فتویٰ

تبصرے