سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(680) درود کی فیضلت پر حدیث کی تحقیق

  • 2138
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2263

سوال

(680) درود کی فیضلت پر حدیث کی تحقیق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک صحابی نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے درود شریف کی فضیلت سن کر کہا تھا یا رسول اللہﷺ میں اپنی دعا کے چار حصے کروں گا ایک حصے میں آپﷺ پر درود پڑھوں گا اور باقی تین حصوں میں اپنے لیے دعا کروں گا آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کہا کہ اگر تم زیادہ کرو تو یہ تمہارے لیے زیادہ ٹھیک ہے چنانچہ اس نے کہا کہ میں اپنی دعا کے دو حصے کروں گا ایک حصہ میں آپﷺ پر درود پڑھوں گا اور ایک حصہ میں اپنے لیے دعا کروں گا الخ

کیا مذکورہ حدیث صحیح ہے اور حدیث کی کس کتاب میں موجود ہے۔ کیونکہ ہم بھی آپ  علیہ الصلوٰۃ والسلام پر اپنی دعا میں صرف درود ہی پڑھا کریں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ حدیث صحیح ہے ترمذی صفۃ القیامۃ میں اور مستدرک حاکم جلد دوم صفحہ ۴۲۱ میں موجود ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

ذکر ودعا کے مسائل ج1ص 485

محدث فتویٰ

تبصرے