سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) نماز عشاء کے بعد وتروں کی تعداد

  • 21368
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 625

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عشاء کی نماز کے بعد تین وتر پڑھنے چاہئیں یا ایک قرآن و حدیث کی رو سے بیان کریں؟ (حافظ محمد قیصر لمبانوالی ابو جواد صارم)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عشاء کی نماز کے بعد تین وتر بھی پڑھے جا سکتے ہیں اور ایک بھی۔ ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(الوتر حق على كل مسلم، من أحب أن يوتر بخمس فليفعل، ومن أحب أن يوتر بثلاث فليفعل، ومن أحب أن يوتر بواحدة فليفعل)

(ابوداؤد، کتاب الصلاۃ، باب کم الوتر؟ (1422) نسائی (1710) ابن ماجہ (1110) بیہقی (3/23) التمھید (13/258) مستدرک حاکم (1/302)

"وتر ہر مسلم پر لازم ہے جو پانچ وتر ادا کرنا پسند کرے وہ پانچ پڑھ لے اور جو تین وتر پڑھنا پسند کرے وہ تین پڑھ لے اور جو ایک رکعت پڑھنا پسند کرے وہ ایک پڑھ لے۔ لہذا ان صورتوں میں سے کوئی ایک اختیار کر سکتا ہے۔"

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

جلد3۔کتاب الصلوٰۃ-صفحہ130

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ