اجتماع کے موقع پر دیکھا گیا ہے کہ مجاہدین جوتے پہن کر نماز پڑھتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جوتے اگر پاک و صاف ستھرے ہوں ان کے نیچے گندگی نہ ہو تو پھر ان میں نماز پڑھنا درست ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
(ابوداؤد، کتاب الصلوۃ، باب الصلوۃ فی النعل: 65)
"جب بھی تم میں سے کوئی آدمی مسجد کی طرف آئے تو وہ دیکھے اگر اس کے جوتوں میں کوئی گندگی وغیرہ لگی ہو تو اسے صاف کرے اور ان میں نماز پڑھے۔"
شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"یہودیوں کی مخالفت کرو، وہ اپنے جوتوں اور موزوں میں نماز نہیں پڑھتے"
یہ حکم وجوب کے لئے نہیں کیونکہ عبداللہ بن عمر کی حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ننگے پاؤں بھی اور جوتوں میں بھی نماز پڑھتے تھے۔ (ابوداؤد: 653)
معلوم ہوا کہ جوتے پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے بشرطیکہ جوتوں میں کوئی گندگی وغیرہ نہ لگی ہو۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب