سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(674) ’’مودّۃ فی القربٰی‘‘قربٰی سے مراد

  • 2132
  • تاریخ اشاعت : 2012-09-16
  • مشاہدات : 788

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
﴿مَوَدَّۃَ فِی الْقُرْبٰی﴾ کے بارے بیان کریں کہ  الْقُرْبٰی کا لفظ واحد مونث کے لیے ہے یا کہ جمع ہے قریبیوں کے لیے ایک صاحب شیعہ کہہ رہے تھے کہ  الْقُرْبٰی کا لفظ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ ہے برائے مہربانی وضاحت فرمائیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

لفظ ’’الْقُرْبٰی‘‘  مصدر ہے بروزن ’’اَلْبُشْرٰی‘‘ پھر یہ لفظ واحد ہے جمع نہیں اس آیت کا مفہوم دوسری آیت:

﴿وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ﴾--الشعراء214

’’اور اپنے قریبی کنبہ والوں کو سمجھایا کر‘‘ کے مفہوم سے ملتا جلتا ہے۔

وباللہ التوفیق

احکام و مسائل

تفسیر کا بیان ج1ص 482

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ