سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(53) خلع کے بعد عورت اور سابقہ شوہر کا نکاح؟

  • 21306
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1386

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا خلع کے بعد عورت اپنے اس شوہر سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے، جس سے خلع لیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی حالت میں خلع لینے والی عورت اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا:

"سفيان عن عمرو بن دينار عن طاوس قال سأل إبراهيم بن سعد ابن عباس رضي الله عنهما عن رجل طلق امرأته تطليقتين ثم اختلعت منه أيتزوجها ؟ "

"ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں پھر اس عورت نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا تو اس کے بارے میں(سیدنا )عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے فرمایا: اگر وہ چاہے تو اس سے (دوبارہ) نکاح کر سکتی ہے(کتاب الام ج5ص114)

اس اثر کی سند صحیح ہے۔

اگر سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ  سے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ  نے روایت کی ہوتو یہ روایت سماع پر محمول ہوتی ہے۔ دیکھئے النکت للزرکشی (ص189)اور الفتح المبین فی تحقیق طبقات المدلسین (ص42)

اس اثر سے معلوم ہوا کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلع  کو فسخ سمجھتے تھے اسی لیے وہ اس کے دونوں کے درمیان دوبارہ نکاح کو جائز سمجھتے تھے۔یعنی "وطلقها تطليقة" کی روسے اگر شوہر ایک طلاق دے بھی دے توپھر بھی فسخ ہے۔

ثقہ تابعی میمون بن مہران  رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا: "يتزوجها ويسمي لها مهرا جديدا" وہ اگر چاہے تو نکاح کرے گا اور نیا حق مہر باندھے گا۔(مصنف ابن ابی شیبہ 5/122ح18504وسندہ صحیح)

امام ابن شہاب الزہری  رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:اس ٹے (اگر جو رقم اس عورت سے لی ہے تو اس سے کم حق مہر کے ساتھ اس سے نکاح نہ کرے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ 5/122ح18503وسندہ صحیح)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد3۔نکاح و طلاق کے  مسائل-صفحہ173

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ