السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خواب اور بیداری کی حالت میں دیدار مصطفیٰ! صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت کیاہے؟(ایک سائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ممکن ہے۔دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو:40 ص12۔13،عدد 66 ص4۔
صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جودیدار کیا تھا وہ حدیث کے حکم میں ہے اورحجت ہے۔
صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کے بعد قیامت تک ہر شخص کا یہ دعویٰ کرنا کہ میں نےخواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے،شرعی حجت نہیں بلکہ اگر اس میں قرآن،حدیث،اجماع اور آثار سلف صالحین کے خلاف کوئی بات ہوتو یہ دعویٰ مردود اورباطل ہے۔
بیداری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں دیدار قرآن،حدیث اور اجماع سے ثابت نہیں،دوسرے یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے تشریف لے گئے ہیں۔(دیکھئے صحیح بخاری :5414)
لہذا بیداری والے دیدار کا دعویٰ غلط اور باطل ہے۔(10/اپریل 2010ء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب