سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(347) گھر والوں کو السلام علیکم کہنا

  • 21240
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 799

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گھر میں داخل ہونے والا اپنے اہل خانہ مثلاً :ماں ، بہن، بیٹی اور بیوی وغیرہا کو السلام علیکم کہہ سکتا ہے یا نہیں؟ دلیل سے جواب دیں۔(حاجی نذیر خان ، دامان حضرو)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ نے فرمایا:

﴿فَإِذا دَخَلتُم بُيوتًا فَسَلِّموا عَلىٰ أَنفُسِكُم تَحِيَّةً مِن عِندِ اللَّهِ مُبـٰرَكَةً طَيِّبَةً ...﴿٦١﴾... سورة النور

"جب تم گھروں میں داخل ہوتو اپنوں کو سلام کرو۔وہ تحفہ جو اللہ کی طرف سے برکتوں والا پاک ہے۔

سیدنا جابر بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  نے فرمایا:

"إِذَا دَخَلْت عَلَى أَهْلك فَسَلِّمْ عَلَيْهِمْ تَحِيَّة مِنْ عِنْد اللَّه مُبَارَكَة طَيِّبَة"

"جب تو اپنے گھروالوں کے پاس داخل ہو تو انھیں سلام کہہ۔ ایسا تحفہ جو اللہ کی طرف سے برکت والا پاک ہے۔(الادبالمفرد للبخاری :1095،وسندہ صحیح)

اس آیت اور فتوی صحابی سے معلوم ہوا کہ گھر میں داخل ہوتے وقت گھر والوں مثلاً ماں، بیٹی، بہن، بیوی اور بھائی وغیرہ کو السلام علیکم کہنا چاہیے۔اس میں بڑی برکت اور ثواب ہے والحمد للہ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ653

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ