سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(345) (حجامت) سینگی لگانا

  • 21238
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 994

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گردن کے پچھلے حصے سے چیر لگا کر(غالباً یا کسی اور طریقے سے کون نکالنا جسے شاید عربی میں حجامۃ )کہتے ہیں۔ یہاں پر کچھ عرب حضرات کرتے ہیں اور ایک دوست نے بھی کہا ہے۔ کیا یہ سنت ہے یا علاج کے لیے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین  نے کیا تھا یا کوئی اور وجہ تھی؟(محمد عادل شاہ برطانیہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حجامت کو اردو میں سینگی لگانا یا پچھنے لگانا کہتے ہیں اس طریقے سے کچھ خون نکال کر علاج کیا جاتا ہے۔یہ عمل جائز بلکہ سنت ہے۔

مثلاً دیکھئے صحیح بخاری (1938۔1940)اور صحیح مسلم (1202،دارالسلام : 2885)یہ عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین  سے ثابت ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ647

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ