سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(341) فرعون اور اس کی سیڑھی

  • 21234
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 661

سوال

(341) فرعون اور اس کی سیڑھی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بڑے کافر حکمران(فرعون)کے بنائے گئے محل،سیڑھی(اللہ سے لڑائی کرنے کے لیے)کی"چوٹی آسمان سے ملتی تھی"ایک مولوی (ان پڑھ)نے یہ مسئلہ عام مجلس میں بیان کیا۔ کیا یہ ثابت ہے؟کیا واقعی فرعون نے اس مینار پر چڑھ کر آسمان کی طرف تیر پھینکے تھے؟(ذکر مینار سورہ قصص :138 اور مومن :36)(محمد صدیق سلفی ایبٹ آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کے لیے فرعون لعین کا اونچا مکان بنوانا ثابت ہے لیکن یہ قطعاً ثابت نہیں ہے کہ اس مکان کی چوٹی آسمان سے ملی ہوئی تھی ۔ ان پڑھ مولوی صاحب نے یہ جھوٹی بات پھیلا دی ہے کہ اس مکان کی چوٹی آسمان سے ملی ہوئی تھی۔ اس لیے علمائے حق نے ایسے قصہ گوؤں کے قصوں سے منع کیا ہے اور احادیث میں بھی ان لوگوں کی مذمت ہی مروی ہے۔(شہادت اکتوبر 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ627

محدث فتویٰ

تبصرے