سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(335) بیمار کا حمام میں نہانا؟

  • 21228
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 729

سوال

(335) بیمار کا حمام میں نہانا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیماروں کے لیے حمام میں نہانا مفید ہوتا ہے۔

(مجمع الزوائد کتاب الطہارۃ باب فی الحمام والنورۃ 1/388ح 1519،ونسخہ مشہورہ 1/277)

یہ روایت کیسی ہے؟(محمد محسن سلفی کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روایت مذکورہ اس مفہوم کے ساتھ المعجم الکبیر للطبرانی(11/25،26،

ح10926) میں موجود ہے۔ اس کا راوی یحییٰ بن عثمان التیمی ضعیف ہے۔(التقریب : 6،760)وضعفہ الجمہور )

یہ روایت زوائد البزار میں شفاء مریض کے بغیر (ینقی الوسخ )کے الفاظ سے لکھی ہوئی ہے۔

(1/162ح319) اس کی سند سفیان ثوری کی تدلیس (عن)کی وجہ سے ضعیف ہے۔

خلاصہ: روایت مسئولہ بلحاظ سند ضعیف ہے(شہادت اگست 2004ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ622

محدث فتویٰ

تبصرے