سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(333) عورت کے ذمہ چار کام ہیں

  • 21226
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2830

سوال

(333) عورت کے ذمہ چار کام ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت چار کام کر لے :فرض روزے ، خاوند کی اطاعت شرمگاہ کی حفاظت تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے۔ اس حدیث کا حوالہ مطلوب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح ابن حبان (موارد الظمان:1296)وغیرہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے مروی ہے۔

"إذا صلت المرأة خمسها وصامت شهرها وحصنت فرجها وأطاعت بعلها دخلت من أي أبواب الجنة شاءت "

جب عورت پانچ نمازیں (ہمیشہ )پڑھے اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو گی۔

اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن اس کے بعد سے شواہد ہیں جن کے ساتھ بعض لوگوں کے نزدیک یہ روایت حسن لغیرہ بن جاتی ہے۔ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ  نے اسے حسن لغیرہ قراردیا ہے۔(صحیح الترغیب الترہیب2/411ح 1931،1932)

اور "آداب الزفاف "میں اس سے ااستدلال کیا ہے کہ بیوی پر خاوند کی خدمت واجب ہے۔(ص286)

تنبیہ:

حسن لغیرہ روایت حجت نہیں ہوتی بلکہ ضعیف وغیرہ مقبول ہی کی ایک قسم ہے۔دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو:5ص12،14)

اس مسئلے:وجوب خدمت پر اور بھی بہت سی دلیلیں ہیں اور اسی طرح ادلہ صحیحہ سے یہ ثابت ہے کہ خاوند پر بھی یہ واجب ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ احسان و نیکی اور حسن و سلوک سے پیش آئے۔تفصیل کے لیے آداب الزفاف پڑھ لیں۔(شہادت اکتوبر2003ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ620

محدث فتویٰ

تبصرے