سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(330) کیا غیبت زنا سے بڑا گناہ ہے؟

  • 21223
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1178

سوال

(330) کیا غیبت زنا سے بڑا گناہ ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  اور سیدنا جابر رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:غیبت زنا سے بھی سخت (گناہ) ہے۔(مشکوۃ المصابیح :4874)کیا یہ روایت صحیح ہے؟(محمد محسن سلفی کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت شعب الایمان (5/306ح 6741، دوسرا نسخہ ج9ص99 ح 6315واللفظ لہ) میں:

"عباد بن كثير عن الجريري عن ابي نضرة عن ابي سعيد وجابر بن عبدالله" کی سند سے موجود ہے۔

عباد بن کثیر الثقفی البصری :متروک تھا۔ (دیکھئے تقریب التہذیب ص163)

احمد بن حنبل  رحمۃ اللہ علیہ  نے کہا:"روی احادیث کذب"اس نے جھوٹی حدیثیں بیان کی تھیں۔

سعید بن ایاس الجریری کا حافظہ آخری عمر میں خراب ہو گیا تھا۔ عباد ان کے پہلے شاگردوں میں سے نہیں تھا۔ خلاصہ یہ کہ یہ سند ضعیف ہے۔(شہادت جون 2003ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ618

محدث فتویٰ

تبصرے