السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک روایت شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمۃ اللہ علیہ نے توحید خالص ص137 پر نقل کی ہے کہ مشرکین حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مناظرہ کے لیے لائے آپ نے اس سے پوچھا:جب مصیبت آتی ہے تو تُو کسے پکارتا ہے؟حصین نے کہا:آسمان والے کو۔الخ پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مزید کئی کتابوں کے حوالے دئیے اور کتاب الدعوات باب 69 قصۃ تعلیم دعاء ص795،رقم الحدیث 3483۔دارالسلام ،ریاض ، نیز علامہ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب العلوص 100پر یہ حدیث دو سندوں کے ساتھ نقل کی ہے اور دونوں کو ضعیف لکھا ہے۔اس کے متعلق آپ کی کیا تحقیق ہے؟ علامہ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ کی نقل کردہ احادیث میں لفظی اختلاف بھی ہے۔ ص110۔(ایک سائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روایت مذکور حسن بصری کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے وہ اس مفہوم کے بغیر عمران بن حصین ابیہ کی سند سے ایک حسن روایت ہے۔جو نسائی کی السنن الکبریٰ (10831)اور عمل الیوم واللیلۃ (993)میں موجود ہے۔(دیکھئے سنن ترمذی بتحقیقی ج2ص411)(شہادت مارچ 2003)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب