السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا علیین جنت کا ایک مقام اور سجین دوزخ کے ایک مقام کا نام ہے؟(وقار علی لاہور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ والی حدیث میں علیین اور سجین کی کتابوں میں لکھنے کا ذکر آیا ہے۔(مسند احمد 4/287،288ح18533)
اس کی سند صحیح ہے جیسا کہ گزر چکا ہے۔ علیین میں جسے لکھ دیا گیا وہ جنت میں اور سجین والا دوزخ میں ہے۔(شہادت ،فروری2004ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب