السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدیث میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے اور دروازے سے کیا مراد ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ روایت ترمذی میں ہے جس کی سند میں شریک بن عبداللہ نخعی صاحب ہیں جو ضعیف ہیں پھر یہ روایت مستدرک حاکم میں بھی ہے جس کی سند میں عبدالسلام صاحب ہروی ہیں وہ بھی ضعیف ہیں لہٰذا یہ روایت قابل اعتماد واحتجاج نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب