السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک برائے نام مولوی صاحب نے ایک ماتمی تعزیتی اجتماع میں بیان کیا کہ دو قسم کے انسان ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔
1۔نوحہ کرنے والی مسلمان عورت۔
2۔جس مسلمان نے کسی مسلمان کی توہین کر دی ہو۔
مذکورہ مولوی صاحب نے کہا کہ حوالہ حدیثوں میں موجود ہے، مولویوں سے پوچھ لیں۔آپ فرمائیں کہ کیا یہ درست ہے کہ مذکورہ بالا دو قسم کے مسلمان واقعی ابدی دوزخی ہیں۔ مولوی صاحب نے کہیں عمداً جھوٹ تو نہیں کہا؟ مجلس میں موجود ایک مستند عالم دین نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں مختصر جواب سے آگاہ فرمائیں ۔(محمد صدیق سلفی ایبٹ آباد)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نوحہ اور توہین مسلم دو ایسے جرم ہیں،جن پر شدید وعید یں وارد ہیں لیکن قلت فہم نصوص کی وجہ سے خوارج کی طرح مسلمانوں کی تکفیر کر کے انھیں ابدی جہنمی قراردینا غلط ہے۔ نصوص متواترہ سے ثابت ہے کہ صحیح العقیدہ گناہ گار آخر کار دوزخ سے نکال دئیے جائیں گے۔والحمدللہ ۔
مولوی صاحب کی بیان کردہ روایت میرے علم میں نہیں ہے۔(شہادت ، اکتوبر 2000ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب