سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(301) اعادۂ روح کا ثبوت

  • 21194
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 756

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

براء بن عازب رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  کی روایت سے اعادہ روح ثابت ہوتا ہے جبکہ دیگر احادیث مثلاً(نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے بیٹے)ابراہیم کے لیے جنت میں دودھ پلانے والی موجود ہے اور عمرو بن لحی کو جہنم میں دیکھنا وغیرہ سے جنت یا دوزخ میں روح کی موجودگی بھی ثابت ہوتی ہے۔دونوں قسم کی احادیث میں تطبیق دے دیں اور بتادیں کہ روح کا اصل مقام کہاں ہے۔(وقار علی لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث براء اور دیگر احادیث میں کوئی تعارض نہیں ہے۔

اعادہ روح برزخی ہے۔ دیکھئے شرح عقیدہ طحاویہ( ص450)

اور عمر وبن لحی والا واقعہ بھی برزخی ہے۔ قبر کا تعلق جنت یا جہنم سے عالم برزخ میں قائم ہے۔ جسے ہم دنیا میں محسوس نہیں کر سکتے۔(شہادت، فروری2004ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الجنائز-صفحہ548

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ