السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نکیرین کے سوال و جواب اور حساب کتاب کے بعد روح پھر میت کے بدن سے نکال لی جاتی ہے؟(وقار علی لاہور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
چونکہ قبر اعادہ روح برزخی ہوتا ہے جس کا دنیاوی اعادے سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا نکالنے یا داخل ہونے سے دنیاوی زندگی ثابت نہیں ہوتی اور نہ اس کی کیفیت ہمیں معلوم ہے۔جس کا علم ہی نہیں اس کے بارے میں قیاس آرائیوں سے بچنا چاہیے۔(شہادت ،دسمبر2003ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب