سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(283) پکی قبریں بنانا منع ہے

  • 21176
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1231

سوال

(283) پکی قبریں بنانا منع ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے علاقے میں تقریباً ہر قبر پکی ہے۔کیا قبر پکی کرنے کی کوئی دلیل ہے؟(حاجی نذیر خان، دامان حضرو)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبرپکی(پختہ)کرنے کی کوئی دلیل بھی شریعت میں موجود نہیں بلکہ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ:

"قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يجصص القبر وأن يقعد عليه وأن يبنى عليه"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے قبر پکی کرنے سے، اس پر بیٹھنے سے اور اس پر عمارت بنانے سے منع فرمایا:(صحیح مسلم:870،ترقیم دارالسلام:2245)

امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ  اور جمہور علماء کا یہی مسلک ہے کہ قبر پکی کرنا مکروہ (حرام )ہے۔

تفصیل کے لیے دیکھئے شرح صحیح مسلم للنووی(ج1ص312درسی نسخہ)الموسوعۃ الفقہیہ(ج32ص250)اور "بدعات کا شرعی پوسٹ ماٹم"ص436۔(الحدیث :61)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الجنائز۔صفحہ528

محدث فتویٰ

تبصرے