سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(282) قبر کے سرہانے آگ جلانا منع ہے

  • 21175
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 816

سوال

(282) قبر کے سرہانے آگ جلانا منع ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میت کو دفن کر کے آتے ہیں تو رات کو اس کی قبر کے سر ہانے آگ جلاتے ہیں۔ کیا یہ آگ جلانا جائز ہے۔؟(حاجی نذیر خان، دامان حضرو)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دن کو میت دفن کر کے رات کو اس کی قبر کے سرہانے آگ جلانا کسی دلیل سے ثابت نہیں لہٰذا ایسا کرنا بدعت ہے۔ مشہور ثقہ تابعی امام  سعید بن ابی سعید المقبری  رحمۃ اللہ علیہ  سے روایت ہے کہ(سیدنا)ابو ہریرہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  نے اپنی وفات کے بعد آگ لے جانے سے منع فرمایا تھا۔(مؤطا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ 1/226۔ح532 وسند صحیح )

یعنی سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  نے اپنے رشتہ داروں اور متعلقین کو وصیت فرمائی تھی کہ میرے مرنے کے بعد میرے ساتھ آگ لے کر نہ جانا۔(الحدیث:61)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الجنائز۔صفحہ527

محدث فتویٰ

تبصرے