السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صحابی رسول کے سامنے رسول اللہ کی غیر موجودگی میں جب کوئی رسول اللہ کا نام مبارک لیتا تو سننے والا صحابی رسول اکرم ﴿صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾ والی آیت پر عمل کرتے ہوئے کیا کہتے اور پڑھتے تھے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ کی عدم موجودگی میں آپ کا نام نامی اسم گرامی ذکر فرماتے تو صلی اللہ علیہ وسلم کہتے یہ چیز حدیث کی ہر کتاب میں بکثرت موجود ہے ۔ البتہ اللہ تعالیٰ کے قول: ﴿صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾ میں رسول اللہﷺ کا اسم گرامی لے کر یا سن کر درود وسلام پڑھنے کا حکم نہیں دیا گیا جیسا کہ کئی لوگ سمجھے بیٹھے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب