سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(276) قبروں پر اجتماعی دعائیں اور سورہ یسین کی تلاوت؟

  • 21169
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 544

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض  لوگ  قبروں پر جاکر  ، ہاتھ  اٹھا اٹھا کر  دعا کرتے ہیں اور  سورہ یسین  کی تلاوت کرتے ہیں ، کیا یہ جائز ہے ؟ (حاجی نذیر  خان  دامان  حضرو)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سوال کے  دونوں  حصوں  کا جواب  علی  الترتیب درج  زیل ہے :

1)     لوگوں  کا  قبروں  پر جاکر  اجتماعی  دعا کرنا ثابت  نہیں  ہے  ۔ صرف  دفن  کے بعد حکم ہے کہ تم اس میت  کے لیے دعا کرو۔ دیکھئے سنن ابی داؤد  (3221 وسندہ  حسن  وصححہ الحاکم 1/37ووافقہ  الذہبی )

جن قبروں کی عبادت کی جاتی ہے وہاں جاکر قبر واکے کے لیی بھی ہاتھ اٹھا کر  دعا نہیں مانگنی چاہیے  تاکہ مشرکین  ومبتدعین  سے مشابہت  (تشبہ ) نہ ہو اگر کوئی شخص ایسی قبر پر پہنچ جائے  جہاں  صاحب  قبر صحیح  العقیدہ  تھا تو دل  میں اس کے لیے دعا کرلے کہ اللہ تعالی ٰ اس کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرلے ۔

اگر کوئی  اکیلا شخص قبرستان جائے  تو اس  کے لئے  یہ جائز ہے  کہ  قبرستان  والوں  کے لیے ہاتھ اٹھاکر دعا  کرے۔ ایک دفعہ  رسول اللہﷺ بقیع  کے قبرستان  تشریف  لے گئے  اور آپ  نے ہاتھ  اٹھاکر  دعا مانگی ۔ دیکھئے  مسلم  (974ب ، دارالسلام :2256)

قبرستان میں یا میت  کے پاس سورہ یسین  کی تلاوت  کرنا کسی حدیث  یا اثر سے  ثابت  نہیں لہذا یہ عمل  بدعت ہے۔ (دیکھئے  شیخ  رائد بن صبری  بن ابی  علفہ کی کتاب : معجم  البدع ص679) (الحدیث :61)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الجنائز۔صفحہ516

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ