سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(259) جنات سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

  • 21152
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1931

سوال

(259) جنات سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنات کے بارے میں  قرآن  کی سورت (جن ) میں ذکر ملتا ہے لیکن  کیا  جنات  کی طاقت  انسان سے زیادہ  ہے اور ایک  باعمل  مسلمان  جنات سے  آخر  کیونکر  محفوظ رہ سکتا ہے۔ان جنات  کے علاوہ  بلاؤں اور پریوں  کو بہت  سے  لوگوں نے  دیکھا ہے ۔ایک  اور قسم  کی مخلوق ہے جو کہ  گہری  نیند  میں صرف اور صرف  انسان کا گلہ اس طرح  دباتی  ہے کہ چیخ  کی آواز بھی کوئی نہیں سن سکتا ،کیا  قرآن وسنت  کی روشنی  میں مندرجہ  بالا مخلوق کے بارے  میں کچھ  کہا جاسکتا  ہے؟ ( منظور الہی ۔ راوالپنڈی )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جنات  وشیاطین  کے شر  سے بچنے  کے لیے سورۃ  البقرۃ  پڑھنی  چاہیے ۔ دیکھئے  صحیح  مسلم ج(780) عربی نسخہ (1/539) صلوۃ المسافرین (ب 29)

آیت الکرسی  پڑھنا بھی ثابت  ہے۔

 مزید  تفصیل  کے لئے  دیکھئے : وقاية الانسان  من الجن والشيطان للشيخ  وحيد عبدالسلام  بالي  اور  الصارم  البتار في التصيد ي  للسحرة الاشرارّ ( شہادت ،جولائی  1999)

 تنبیہ : اس کتاب کا اردو  ترجمہ  بھی ہوچکا ہے ۔اس سلسلے  میں اس کا مطالعہ  مفید رہےگا ۔ (ان شاء اللہ)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الدعاء۔صفحہ485

محدث فتویٰ

تبصرے