السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ذوالحجہ کے آغاز سے ایام التشریق کے اختتام تک جو تکبیرات کا اہتمام کیا جاتا ہے وہ نمازوں کے بعد خصوصا پڑھنا کیسا ہے ؟ ( محمد منور ذکی ، ریاض سعودی عرب )
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مصنف ابن ابی شیبہ (ج 2ص165 ح 5630) میں حسن سند کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ "انه كان يكبر بعد صلاة الفجر يوم عرفة الي صلاة العصر من آخر ايام التشريق ويكبر بعد العصر " سیدنا علی رضی اللہ عنہ عرفات والے دن نماز فجر کے بعد آخری یوم تشریق(13 ذی الحجہ ) کی نماز عصر کے بعد تک تکبیریں کہتے تھے ۔
لہذا یہ تکبیرات صحیح ہیں لیکن ذولاحجہ کے پہلے دن سے تکبیریں کہنے والی بات محل نظر ہے ۔ ( شہادت ،اگست 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب