السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صف میں کھڑے ہونے کی دعا :"اللهم آتني افضل ماتوتي عبادك الصالحين " کو فضیلۃ الشیخ امین اللہ ( حفظہ اللہ) صحیح گردانتے ہیں جب کہ بعض اہل حدیث علماء اس کو ضعیف کہتے ہیں ، (حبیب اللہ ۔پشاور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ روایت عمل الیوم واللیلہ للنسائی (93 والسنن الکبریٰ لہ 9921) میں محمد بن مسلم بن عائد کی سند سے موجود ہے ۔اسے ابن خزیمہ (453) وابن حبان (موارد:1609) نے صحیح قراردیا ہے ۔ابن عائذ مذکور کا ذکر مستدرک الحاکم (ج 1ص74) میں اس کا ذکر موجود ہے۔اسے حاکم اور ذہبی دونوں نےصحیح ( علی شرط مسلم ) قراردیا ہے ۔
ابن عائذ مذکور کو بعض علماء نے مجہول اور لایعرف کہا ہے جبکہ امام ( متعدل) العجلی ،حافظ ابن حبان۔امام ابن خزیمہ وغیرہم نے ثقہ وصحیح الحدیث قراردیا ہے اور یہی راجح ہے لہذا یہ سند صحیح ہے ( شہادت جنوری 2003)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب