سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(241) دعا میں نبی ﷺ کا وسیلہ

  • 21134
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 955

سوال

(241) دعا میں نبی ﷺ کا وسیلہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبیﷺ کے واسطے  سے دعا مانگنا جائز  ہے؟ ( ایک بہن  ٹنڈآدم  سندھ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی ﷺ کے واسطے  سے دعامانگنا  نہ قرآن سے ثابت ہے اور نہ حدیث  سے لہذا یہ  بدعت  ہے۔ عثمان  بن حنیف  رضی اللہ عنہ  والی روایت  کا تعلق  زندہ  کی دعا سے ہے ، وسیلے  سے نہیں۔ کیونکہ آپ نے  انن کے بارے میں  دعا مانگنے  کا وعدہ  فرمایاتھا، کسی ایک صحیح  حدیث  میں بھی  آپﷺ کی وفات  کے بعد آپ کے وسیلے  سے دعامانگنا ثابت   نہیں  اور نہ  سلف صالحین صحابہ  رضی اللہ عنہ  تابعین  اور تبع تابعین  نے اس  پر عمل کیا ہے ۔وہ سب  بغیر  وسیلے  کے براہ راست  اللہ سے  ہی مانگتے رہے ہیں  لہذا صرف اللہ سے ہی  بغیر  کسی واسطے  کے  دعا مانگنی چاہیے ۔

 تنبیہ : طبرانی کی جس  روایت میں   سیدنا عثمان  بن حنیف  رضی اللہ عنہ  کے بارے میں وفات  کے بعد دعا کا ذکر  آیا ہے۔ اس کی  سند  ضعیف  ہے ۔ دیکھئے  شیخ البانی  کی کتاب : التوسل  واحکامہ  ( شہادت ،اگست  2001)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ469

محدث فتویٰ

تبصرے