السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
انعقاد نکاح کے اختتام پر ہاتھ اٹھا کر اجتماعی سعا کی حیثیت دعا کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ نیز اس موقع پر مسنون دعا کون سی ہے ؟ محمد صدیق،ایبٹ آباد)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
انعقاد نکاح کے اختتام پر مروجہ دعا کی کوئی دلیل مجھے معلوم نہیں ہے ۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے جب نکاح کیا تو معلوم ہونے پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ( بارك الله لك۔۔۔الخ) ( صحیح البخاری :5155 والفظ لہ صحیح مسلم :79/ 1427 وترقیم دارالسلام :3490)
اسی مفہوم کی دعائیں بھی ہیں مثلا:(بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير) ( سننابی داود :2130، والفظ لہ۔ الترمذی:1091 وقال: حدیث حسن صحیح ، وابن ماجہ :1905 وصححہ ابن حبان والحاکم ووافقہ الذہبی ۔) ( شہادت ،اپریل 2004ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب