السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زوائد تکبیرات عید میں رفع الیدین کرنا چاہیے یا نہیں ؟ ( محمد بن ذکی ، ریاض سعودی عرب )
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث "كان يرفع يديه في كل تكبيرة كبيرها قبل الركوع" كی رو سے تکبیرات عیدین میں رفع الیدین کرنا چاہیے ،یہ حدیث صحیح ہے ۔
( دیکھئے سنن ابی داود(722) اور مسند احمد( 2/133۔134)
اس حدیث کے مفہوم میں تکبیرات عیدین شامل ہیں جیسا کہ امام بیہقی اور امام ابن المنذر نے سمجھا ۔ (شہادت، اگست 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب