السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عید کی نماز مسجد میں ہوجاتی ہے ؟ ( محمد منور بن ذکی ۔ ریاض سعودی عرب )
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر مجبوی ہوتو عید کی نماز مسجد میں ہوجاتی ہے ۔امیر المومنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْرُجُ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يُصَلِّي بِهِمْ لِأَنَّهُ أَرْفَقُ "
اے لوگو! بے شک رسول اللہ ﷺ لوگوں کو عید گاہ لے جاتے تاکہ انھیں نماز پڑھائیں ۔ یہ بات زیادہ آسان اور وسعت والی تھی اور (چونکہ) مسجد میں وہ لوگ سمانہیں سکتے تھے۔ پس اگر بارش ہوتو مسجد میں ( عید کی) نماز پڑھ لو۔ یہزیادہ آسان بات ہے ۔ ( السنن الکبریٰ للبیہقی ج 3 ص103 وسندہ قوی)
اس سلسلے میں ایک ضعیف حدیث بھی مروی ہے ۔ دیکھئے سنن ابی داؤد ( ح 1160)
لیکن ضعیف روایت کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے۔ ( شہادت ،اگست 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب