السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن امام اس حالت میں ملے کہ تشہد میں ہو۔اور وہ شخص جماعت میں شامل ہوجائے تو آیا وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد دو (2) رکعت ادا کرے گا یا چار (4) رکعت ؟ (محمد شاہد میمن)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ شخص ظہر کی چار رکعتیں پڑھے گا۔اسی پر امام ابن منذر النیسا بوری نے اجماع نقل کیا ہے (الاجماع ص38 رقم 56 ۔الاوسط ج 4ص 107) (شہادت، جولائی 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب