سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(219) دوران خطبہ میں سلام کا جواب دینا

  • 21112
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 1086

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب خطیب خطبئہ جمعہ دے رہا ہوتو کوئی آدمی  آکر سلام  عرض کرے  تو کیا دوران خطبہ سلام کا جواب  دینا  حدیث سے ثابت  ہے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں ۔ (اشفاق احمد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کی حالت  میں سلام  اور اس کا جواب ، رسول اللہﷺ سے ثابت ہے  اور آپﷺ کی وفات کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ۔ دیکھئے  صحیح مسلم (540)سنن ابی داؤد (927)،السنن الکبری  للبیہقی (ج 2ص259) اور مصنف  ابن ابی شیبہ (ج 2ص 74) وغیرہ ۔

 جب  نماز  میں سلام  کا جواب جائز  ہے  تو دوران خطبہ  میں بطریق اولی سلام  کا جواب  جائز ہے  تو دوران خطبہ  میں بطریق اولی سلام  کا جواب جائز ہے ۔ ( شہادت  ، جون  2001)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ444

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ