السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مقلدین سے جو محدثین کے اختلافی مسائل ہیں ان پر خطبہ پڑھنا کیسا ہے جب کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز ان کی مسجد میں جاتی ہو اور اچانک کسی فتنہ کا خدشہ ہو۔ (محمد منور بن ذکی ۔ریاض سعودی عرب )
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسجد کی کمیٹی اور مقتدیوں کے مشورے کے مطابق اختلافی مسائل پر عند الضروت خطبہ جائز ہے تاہم بہتر یہی ہے کہ ترغیب وترہیب اور اتباع کتاب وسنت پر خطبہ ہو۔(شہادت ،اگست 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب