السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نماز ظہر سے پہلے دو سنت پڑھنا صحیح حدیث سے ثابت ہے؟ (حافظ محمد سعد، ہری پور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ثابت ہے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ "صليت مع النبي صلي الله عله وسلم سجدتين قبل الظهر " میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعت پڑھی ہیں ،(صحیح البخاری :صحیح مسلم:729، وترقیم دارلسلام :1698، ومترجم مع تحریفات امین اوکاڑوی ج 1ص 555)
اس روایت میں سجدتین کا لفظ ہے جس کا ترجمہ رکعتین ہے اسی طرح سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی روایت ( سنن الترمذی :3423 وقال :"حسن صحیح ) میں " فاذا قام من سجدتين رفع يديه " سے مراد "من الركعتين " ہے"
نیز دیکھئے جزء رفع الیدین لبخاری بتحقیقی (ح 1ص32) ( شہادت ۔ مئی2004)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب