السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امام تین رکعت پڑھ کر بھول گیا پھر بیٹھ گیا ۔ مقتدی نے لقمہ دیا پھر امام گھڑا ہوگیا اور رکعت پوری کردی اور سجدہ سہو نہیں یا ،اس نماز کا کیا حکم ہے َ؟ امام اور قتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے لوٹائی جائے یا نہیں؟ (ظفر اقبال ،کامرہ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی نماز کا دوبارہ پٌڑھنا ثابت نہیں ہے لہذا نماز ہوگئی ہے دوبارہ لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔ ( شہادت ، دسمبر 2003ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب