السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز کے اندر ہر تکبیر کے وقت رفع الیدین کرنا سنت ہے یا نہیں ؟ کیونکہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کا موقف تھا کہ ہر تکبیر پر رفع الیدین کرنا سنت ہے ، (ایک سائل )
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس سلسلہ کی تمام روایات ضعیف ہیں۔ شیخ صاحب ؒ کو اس مسئلہ میں تسامح ہوا ہے ۔ تاہم یاد رہے کہ صحیح حدیث سے یہ ثابت ہے کہ رکوع سے پہلے ہر تکبیر پر رفع یدین کرنا چاہیے ۔ دیکھئے سنن ابی داود (722 بتحقیقی وھو حدیث صحیح ) ( شہادت جو لائی 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب