السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز میں قراءت کی کس قسم کی غلطیوں سے نماز فاسد ہوجاتی ہے ؟ مثلا درمیان میں حرف چھوڑنا ،ایک کی جگہ دوسرا حرف بولنا ، زیر زبر کی غلطی ۔ ( سید عبدالناصر مردان )
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس سلسلے میں دلیل کے لیے قاری حضرات سے رابطہ قائم کریں ۔ راقم الحروف کی تحقیق میں اگر نادانستہ غلطی ہوجائے تو۔(لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُم بِهِ (الاحزاب :5) کی رو سے نماز فاسد نہیں ہوتی ۔واللہ اعلم ( شہادت ، دسمبر 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب