سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(178) غیبت سے وضو اور نماز کا اعادہ ؟

  • 21071
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 674

سوال

(178) غیبت سے وضو اور نماز کا اعادہ ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ابن عباس رضی اللہ عنہ  سے روایت  ہے کہ  دو آدمیوں  نے ظہر یا عصر کی نماز ادا کی اور وہ دونوں  روزے  سے تھے۔ جب  نبی اکرم ﷺ نمازسے فارغ  ہوئے تو آپ نے  فرمایا:تم  وضو اور نماز دہراؤ البتہ روزے  رکھے رہو اور کسی دن  اس کی قضا دو۔ انھوں  نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول  ﷺ!کس لیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم  نے فلاں  انسان کی غیبت  کی ہے۔ ( مشکوۃ  المصابیح  کتاب الآداب باب  حفظہ اللسان  ص 73 ح4873) کیا یہ روایت صحیح ہے؟ ( محمد  محسن  سلفی  ۔ کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ راویت امام بیہقی  کی کتاب  شعب الایمان (5/303 ح6749) میں "مثني  بن بكر عن عباد بن منصور عن عكرمة  عن ابن عباس" کی سند موجود ہے۔

عباد بن منصور قول راجح میں ضعیف ،مدلس  اور  مختلط راوی تھا۔

 دیکھئے  تہذیب التہذیب  وغیرہ  اور مثنی  بن بکر  مجہول  ہے۔( لسان  المیزان  5/14ت 6889)لہذا یہ روایت  ضعیف ومردود ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ389

محدث فتویٰ

تبصرے