السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رکوع اور سجدہ میں صرف ایک ہی دعا پڑھ سکتے ہیں یا دو تین اکھٹی بھی ملا کر پڑھ سکتے ہیں ۔ مثلاً سبحان ربی الاعلی اور سبحانک اللہم ۔۔۔اکھٹی پڑھ سکتے ہیں؟ (ظفر اقبال ، شکر گڑھ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسنون دعائیں پڑھنا جائز ہے چاہے ایک ہو یا کئی ۔واللہ اعلم
رسول اللہ ﷺ نے تشہد کی دعا کے بارے میں فرمایا: (ثم ليخرجن من الدعاء اعجبه اليه فيدعوا)) پھر اسے جو دعا پسند ہو،اسے اختیار کرکے پڑھے ۔(صحیح بخاری :835) (شہادت ، اگست 2000)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب