السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا امام کے ساتھ رکوع میں ملنے سے رکعت ہوجاتی ہے؟ (ایک سائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص رکوع میں مل جائے اور سورہ فاتحہ نہ پڑھ سکے تو اس کی وہ رکعت نہیں ہوتی کیونکہ صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جہری نماز کے مقتدیوں کو فرمایا :( لاتفعلوا الا بام القرآن فانه لاصلوة لمن لم يقرا بها)
تم سورہ فاتحہ کے علاوہ اور کچھ نہ پڑھو ، کیونکہ یقینا جو شخص سورہ فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی ۔( کتاب القرات للبیہقی ص 64 ح 121 وقال :ھذا اسناد صحیح)
تفصیل کے لیے دیکھئے ماہنامہ شہادت (ج 6 شمارہ 11 نومبر 1999 صء 33)( شہادت جنوری 2000ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب