السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسندالحمیدی (نسخہ دیوبندیہ تحقیقی الاعظمی ) میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ترک رفع یدین کی جو روایت منسوب ہے اور جسے بعض " محقق" قسم کے "علماء" رفع یدین کے خلاف پیش کرتے ہیں: مثلا سرفراز خان صفدر صاحب دیوبندی ۔ ( دیکھئے خزائن السنن ج 2ص 99)
آپ نے " نورالقمر ین " وغیرہ میں متعدد دلائل سے یہ ثابت کیا ہے کہ نسخہ دیوبندیہ کی روایت محرف ہے اور صحیح روایت وہی ہے جوکہ نسخہ ظاہر یہ وغیرہا میں موجود ہے' جس میں رفع یدین کا اثبات ہے ۔جزاکم اللہ خیرا
کیا آپ کے علم میں یہی روایت حدیث کی کسی دوسری کتاب میں امام حمیدی ؒ کی سند کے ساتھ موجود ہے ؟ (ایک سائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حافظ ابو نعیم الصیہبانی ؒ ( متوفی 430ھ ) کی کتاب "المسند المستخریج علی صحیح الامام مسلم " میں امام حمیدی کی یہی روایت اثبات رفع یدین کے ساتھ موجود ہے (دیکھئے ج ص 12 مطبوعہ عباس احمد الباز مکۃ المکرمہ)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب