السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تعویذ کی کیا شرعی حیثیت ہے ؟ بعض اہل حدیث علماء اس کو جائز قرار دیتے ہیں اور بعض ناجائز قرار دیتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تعویذ خواہ قرآنی ہو خواہ حدیثی ہو خواہ غیر قرآنی وحدیثی ہو رسول اللہﷺسے ثابت نہیں۔ ہاں جو تعویذات کفریہ یا شرکیہ مواد پہ مشتمل ہیں وہ کفر وشرک کے زمرہ میں شامل ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب