السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی بزرگ عالم دین کے معمولات یعنی وظائف انسانی فوائد کے لیے انسان کر سکتا ہے اور قرآن کی آیت لکھ کر تعویذ بنا کر ڈالنا کیسا ہے ؟ اور اس سے کس حد تک فائدہ حاصل ہوتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بزرگ عالم دین کے وظائف ومعمولات کتاب وسنت سے ٹکراتے نہ ہوں تو انہیں عمل میں لایا جا سکتا ہے پھر بھی کتاب وسنت والے وظائف ان سے کہیں بہتر ہیں۔تعویذ خواہ قرآن وحدیث کا ہی ہو۔ بنانا بنوانا ڈالنا یا ڈلوانا رسول اللہﷺسے ثابت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب