سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(136) سکتات چھوٹے کرنا

  • 21029
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 714

سوال

(136) سکتات چھوٹے کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسعود احمد صاحب لکھتے ہیں۔"اس کے برعکس تقریباً تمام مساجد میں سکتات برائے نام ہوتے ہیں الاماشاء اللہ"اس کی کیا حقیقت ہے؟ (عبد الستار سومرو کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم ثابت شدہ سکتات کے قائل وفاعل ہیں اور مساجد میں ان کے اہتمام کے لیے حتی الوسع کوشاں بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کتاب کا مصنف مسعود احمد بی ایس سی خارجی تکفیری تھا راقم الحروف کا اسلام آباد میں اس کے بیٹے کے گھر میں ایک مذاکرہ بھی ہوا تھا۔ جس میں بحمداللہ مسعود صاحب لاجواب ہوئے اور بات کرنے سے انکار کر دیا۔ جس کے نتیجے میں حضرو میں ان کا سیل (Cell)مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔ مسعود احمد صاحب کے مبایعین نے بیعت توڑدی اور جماعت اہل حدیث میں شامل ہو گئے۔ والحمد للہ۔

مسعود صاحب کے رد میں میرےدینی بھائی محترم ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ الدامانوی کی کتاب"الفرقۃ الجدیدہ"اور وقار علی شاہ کی"جماعت التکفیر "(دونوں حصے)مطالعہ کریں۔(شہادت مارچ 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ312

محدث فتویٰ

تبصرے