سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(134) مقتدی امام کے سکتوں میں پڑھے

  • 21027
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 616

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں ہم کہتے ہیں کہ(مقتدی )امام کے سکتوں میں پڑھے۔(جزء القرآۃ:32)

امام کو چاہیے کہ دو سکتے کرے ۔ ایک تکبیرتحریمہ کے بعد اور دوسرا قرآءت ختم ہونے کے بعد ۔

بہت ہی کم لوگ ان احادیث پر عمل پیرا نظر آتے ہیں۔ پہلے مقتدی ہر حالت میں سورۃ فاتحہ پڑھے لیکن جس رکعت میں امام بلند آواز سے قرآءت کرے، اس میں مقتدی سورۃ فاتحہ امام کے سکتات میں پڑھے ۔ایسی حالت میں مقتدی کوئی دوسری سورت بالکل نہ پڑھے ۔

البتہ جس رکعت میں امام بلند آواز سے قرآءت نہ کرے اس میں مقتدی سورۃ فاتحہ کے علاوہ اگر کوئی دوسری سورت پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔(عبد الستار سومرو کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ضروری ہے کہ جس امام یا کتاب کا حوالہ دیں تو ان کا قول علیحدہ باحوالہ لکھیں اور اپنی بات علیحدہ لکھیں ،سب کچھ گڈ مڈ کردینا غلط ہے۔ امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے چاہے وہ سکتے کرے یانہ،اگر سکتے کرے تو ان میں پڑھیں اور اگر نہ کرےتو بھی پڑھنا ضروری ہے۔(شہادت مارچ 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ310

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ