السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں امام کے دو سکتے ہوتے ہیں۔ان دونوں میں سورۃ فاتحہ کی قرآءت لوٹ لو۔ اس کی سند کیسی ہے؟(عبد الستار سومرو کراچی)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کی سند حسن ہے۔ جیسا کہ میں نے جزء القرآءت للبخاری (274) کی تحقیق میں واضح کر دیا ہے۔ والحمدللہ۔(شہادت مارچ 2000ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب